دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
دیر بالا پولیس افسران کی ن لیگ کے رہنما نثار وردگ کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کیااس سلسلے میں
ڈی ایس پی فخر عالم خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیر بالا نے نثار وردگ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور گزشتہ روز دو بندو دورے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے ان کی خیریت دریافت کی۔
گزشتہ روز نثار وردگ پولیس کے ہمراہ دو بندو کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں شرپسند عناصر نے پولیس پر براہِ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے دوران ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس افسران نے نثار وردگ کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے حوصلے، جرات اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہا اور مشکل حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دوسری طرف نثار وردگ نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم علاقے میں پر امن فضا قاٸم رکھنے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے
اس موقع پر پولیس افسران نے کہا کہ دیر بالا پولیس اور عوام ایک ہیں۔ شرپسند عناصر کے خلاف جنگ میں عوام کا تعاون پولیس کا حوصلہ مزید بلند کرتا ہے۔ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دیر بالا پولیس اپنے فرائض پوری جرات اور عزم کے ساتھ انجام دیتی رہے گی۔

