چنیوٹ (فرحان بلال سے)
\
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو مقررہ وقت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائیں۔

