سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے آپریشن سندور پر ایک فلم بنانے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے جس میں سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو پاکستان کے خلاف بھر پور کردار ادا کرنے کا کہا گیا لیکن ثانیہ مرزا نے ایسا کوئی کردار ادا کرنے سے انکار کردیا جس پر مودی حکومت نے غصے میں آ کر حیدرآباد دکن میں ثانیہ مرزا کے ایک بڑے شاپنگ پلازہ کو یہ کہتے ہوئے سیل کردیا ہے کہ اس پلازہ پر واجب الادا ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا ہے جبکہ ثانیہ مرزا کے وکلا نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو جھوٹ قرار دے کر اسے مقامی عدالت میں چیلنج کردیا ہے جبکہ دوسری طرف ممتاز بھارتی کرکٹر اظہر الدین بھی اس سلسلہ میں میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے مودی حکومت کو 17 اگست 2026 بروز سوموار تک ثانیہ مرزا کے پلازہ کو ڈی سیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذکورہ تاریخ و فن تک ثانیہ مرزا کا پلازہ ڈی سیل نہ ہوا تو منگل کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکوں پر سفید ٹوپیوں والے مسلمانوں کے علاہ کوئی اور نظر نہیں آئے گا۔

