ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اور ہٹ کامیڈی ‘مالامال ویکلی’ کے سیکوئل ‘مالامال ویکلی 2’ کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے لیے شوبز کے نامور اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بالی وڈ نیوز ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کی رپورٹس کے مطابق، اس نئی فلم کے لیے رتیش دیش مکھ، پریش راول، راج پال یادو اور مقبول یوٹیوب کری ایٹر و ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کے فاتح الوش یادو کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ تمام اداکاروں نے زبانی طور پر اس پروجیکٹ کے لیے حامی بھر لی ہے، تاہم مرکزی کردار ادا کرنے والے رتیش دیش مکھ فی الحال سکرپٹ کا مطالعہ کر رہے ہیں اور انہوں نے باضابطہ معاہدے پر دستخط نہیں کیے، جبکہ کاغذی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
فلم میں اصل کلاسک فلم کے مرکزی ستارے یعنی رتیش دیش مکھ، پریش راول اور راج پال یادو ایک بار پھر اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے، جبکہ ایلوش یادو کی کاسٹ میں شمولیت ایک نیا اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ یہ ٹائیگر شیروف اور ریمو ڈی سوزا کی ایکشن فلم کے بعد ایلوش یادو کی اداکاری کی دنیا میں دوسری بڑی فلم ہوگی۔
Elvish Yadav Announces Malamaal Weekly 2 With A Power-Packed Star Cast! 🤯🔥
Elvish Yadav is all set to take another big step in Bollywood with his second film project, Malamaal Weekly 2. The reality TV star and popular content creator has officially announced the comedy sequel,… pic.twitter.com/v3gjO9ydOf
— FilmiBeat (@filmibeat) August 13, 2026
‘مالامال ویکلی 2’ کی کہانی بالکل منفرد اور نئی ہوگی، تاہم اس میں پہلی فلم کا روایتی مزاحیہ انداز، غربت، لالچ اور اچانک دولت مند بننے کے خوابوں سے جڑی افراتفری کی وہی روح برقرار رکھی جائے گی۔
شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘ کے کو-ڈائریکٹر امیت جوشی اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔ وہ اس وقت سکرپٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں، اور منصوبے کے مطابق فلم کی باقاعدہ پروڈکشن نومبر 2026 تک شروع کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سال 2006 میں ریلیز ہونے والی پریہ درشن کی اوریجنل فلم ’مالامال ویکلی‘ باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی، جس کی انوکھی کہانی نے شائقین کو لوٹ پوٹ کر دیا تھا۔ اب مداحوں کو امید ہے کہ اس کا سیکوئل بھی قہقہوں کا طوفان لے کر آئے گا۔

