بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)218
لیویز اہلکاروں کو بلوچستان کانسٹیبلری سی پیک ونگ میں آمد کروانے کے احکامات جاری بلوچستان کانسٹیبلری کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام بالا کے احکامات کے مطابق ان تمام 218 لیویز کے جوانان جن کو بلوچستان کانسٹیبلری کے سی پیک ونگ میں آمد کروانی ہے وہ 5 روز کے اندر اندر محکمہ کانسٹیبلری اور متعلقہ یونٹ میں اپنی آمد کو یقینی بنائیں جن میں گوادر کے 174، جھل مگسی 3، قلات 5، خضدار 12، مستونگ 1، پنجگور 1، پشین 1، شیرانی 1، سوراب 11 اور واشک کے 9 اہلکار شامل ہیں اگر انہوں نے آمد نہیں کروائی تو بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو کہ نوکری سے برخاستگی بھی ہوسکتی ہے۔

