سکھر(ڈویزنل بیوروچیف سکھر نصیر لاشاری کی رپورٹ )
شوہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نیو پنڈ بھوسہ لائن کی رہائشی خاتون مسمات صفیہ چانڈیو نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال قبل لاڑکانہ میں جوابدار شاہد چانڈیو نے میرے شوہر منٹھار چانڈیو کو بے دردی سے قتل کردیا تھا واقعہ کا کیس متعلقہ تھانے پر درج ہے اور اسکا کیس عدالت میں بھی چل رہا ہے تاہم واقعہ میں ملوث ملزم ابتک آزاد گھوم رہا ہے اور ہمیں شکایات اور کیس واپس لینے کیلئے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہے ہماری شکایات کے باوجود پولیس جوابدار کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول سے کام کے رہی ہے خاتون نے بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے سمیت انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔


