آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر آج پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آرہے ہیں۔
حلقہ ایل اے14 باغ 1
214 پولنگ اسٹیشنز میں سے 212 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں عوامی دست و بازو کے ساجد اقبال 40309 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 19029 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 16 باغ 3
186 پولنگ اسٹیشنز میں سے 84 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار میر اکبر خان 9243 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان خان 7144 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 15 باغ 2
213 پولنگ اسٹیشنز میں سے 45 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیاء قمر 5200 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد مشتاق احمد منہاس 2244 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 17 باغ 4
199 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری محسن عزیز 443 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 344 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

