Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کے بی سی سیزن 18: BIG B کا نیا نعرہ ’سوچنا پڑے گا‘، عامر خان اور سنی دیول’بٹوارہ 1947‘ کے ساتھ میدان میں!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بالی وڈ:ٹیلی ویژن کی دنیا کے سب سے مقبول اور طویل عرصے سے پسند کیے جانے والے کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (KBC) کا 18واں سیزن آج یعنی سوموار 10 اگست 2026 سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔
    ناظرین کی جانی پہچانی آواز اور انداز کے حامل لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ایک بار پھر میزبان کے طور پر جلوہ گر ہو رہے ہیں، اور اس بار شو کا نیا اور انوکھا موضوع ’سوچنا پڑے گا‘ رکھا گیا ہے۔

    ڈیجیٹل دور کے اس زمانے میں جہاں ہر سوال کا جواب چند سیکنڈ میں موبائل فون پر مل جاتا ہے، کے بی سی کے اس نئے سیزن کا مقصد صرف معلومات کا رٹا لگانا نہیں بلکہ معلومات کے تجزیے، فہم، ربط اور درست فیصلہ سازی کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔ امیتابھ بچن کے مطابق، اب یہ جاننا کافی نہیں کہ آپ کو جواب معلوم ہے، بلکہ اصل کمال یہ ہے کہ آپ اس جواب تک پہنچے کیسے ہیں۔
    عامر خان اور سنی دیول کی دھماکے دار انٹری: شو کے افتتاحی سیزن کو یادگار بنانے کے لیے بالی وڈ کے دو بڑے ستاروں، ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور ایکشن ہیرو سنی دیول نے بطور مہمان شرکت کی ہے۔ پرومو میں عامر خان کے اس سوال پر کہ ”کیا سوچنا پڑے گا؟“ امیتابھ بچن کا یہ انداز کہ ”اتنا آسان نہیں ہونے والا، مجھے دیکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا“ ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    یہ دونوں ستارے اپنی مشترکہ آنے والی انتہائی متوقع تاریخی فلم ’بٹوارہ 1947‘ کی تشہیر کے لیے کے بی سی کے اسٹیج پر پہنچے۔ راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری اور عامر خان پروڈکشنز کے تحت بننے والی یہ فلم 1947 کی تقسیم ہند اور پنجاب کے دردناک انسانی المیے پر مبنی ہے۔ فلم میں سنی دیول کے ساتھ پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، کرن دیول، علی فضل اور ابھیمنیو سنگھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اس فلم کے ذریعے سنی دیول اور ڈائریکٹر راج کمار سنتوشی کی جوڑی تین دہائیوں بعد ایک بار پھر پردے پر آرہی ہے، جبکہ اس کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے اور گیت جاوید اختر کے لکھے ہوئے ہیں۔

    سنسر بورڈ سے بغیر کسی کٹ کے پاس ہونے والی یہ فلم 14 اگست 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ کون بنے گا کروڑ پتی کا نیا سیزن اپنی انوکھی لک اور ستاروں کی کہکشاں کے ساتھ ناظرین کو ایک بار پھر سوچنے پر مجبور کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

    Related Posts

    بگ بی اور ان کے پرستاروں میں بلٹ پروف شیشے کی دیوار حائل،1982 سے جاری روایت کیا قائم رہ سکے گی?

    خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تبادلے

    پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

    مقبول خبریں

    بگ بی اور ان کے پرستاروں میں بلٹ پروف شیشے کی دیوار حائل،1982 سے جاری روایت کیا قائم رہ سکے گی?

    خیبر پختونخوا پولیس میں اہم تبادلے

    پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

    فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

    فیلڈمارشل سے کھلی شکایت: "ترجمانوں کو زبان سکھائی جاتی ہے، معاملہ آرمی چیف کے سامنے اٹھاؤں گا”مولانا فضل الرحمان

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.