ملتان (ڈویژن بیورو چیف ملک جابر عباس سے)
ملتان میں قلعہ لائبریری کے قریب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث 60 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کرنٹ لگنے کا واقعہ قلعہ لائبریری کے قریب پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص بجلی کے کھمبے سے چمٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ شخص کو کھمبے سے اتار کر فوری طور پر کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور واپڈا حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

