ایران کی ’مہر‘ نیوز ایجنسی نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو ان کی خراب صحت سے متعلق خبروں کا جواب معلوم ہوتی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف نوعیت کی گفتگو ہو رہی تھی۔ اب ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خبروں نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں تک کہا گیا تھا کہ اگر ان کی موت کی خبر سامنے آتی ہے، تو حیرانی کی بات نہیں ہے۔ اس دعوے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر کی صحت سے متعلق دنیا بھر میں بحث تیز ہو گئی تھی۔ حالانکہ ایران کی جانب سے اس دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

