Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کشمیر میں ن لیگ دو تہائی سے حکومت بنائے گی: رانا ثنا اللہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
    سنیچر کو باغ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت کے لیے مسلم لیگ ن صرف چھ نشستیں دُور ہے۔
    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حکومت بنانے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ایکشن کمیٹی میں 99 فیصد لوگ نہ صرف محب وطن کشمیری بلکہ محب وطن پاکستانی بھی ہیں۔‘
    رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک آدھ فیصد لوگ جن کا ایجنڈا کچھ اور ہے، ہم سب مل کر انھیں شکست دیں گے۔
    رانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر کہا کہ جو اُلٹی گنتی گننا چاہتے ہیں، ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی اور وہ خود بھی سیدھے ہو جائیں گے۔
    خیال رہے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن کے صرف چار حلقوں میں پولنگ ہو گی۔
    آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے جمعے کو بی بی سی کو بتایا تھا کہ راولاکوٹ اور پلندری کے سات حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ چار حلقوں میں پولنگ اپنے شیڈول کے مطابق 10 اگست کو منعقد ہو گی۔
    چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ملتوی کیے جانے والے حلقوں سے متعلق حتمی فیصلہ مختلف درخواستوں اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
    واضح رہے کہ ضلع باغ کے تین اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں انتخابی مقابلہ خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے، جہاں ایک موجودہ وزیراعظم اور دو سابق وزرائے اعظم میدان میں ہیں۔

    Related Posts

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    مقبول خبریں

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.