بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
کوئٹہ سے تفتان جانے والی المکہ کمپنی کی مسافر بس چاغی کے علاقے چھتر سے ڈرائیور اور عملے سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق المکہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی گاڑی نمبر B.S.E 881 اپنے مقررہ روٹ پر روانہ تھی کہ چاغی کی حدود میں چھتر کے قریب اس کا رابطہ کمپنی انتظامیہ اور رشتہ داروں سے منقطع ہو گیا۔ بس میں موجود عملے اور مسافروں کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔


