بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچئف بے نقاب نیوز)
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات
وفد نے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل، شاہراہوں کی صورتحال اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مختلف امور سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا.
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر امن و امان کے قیام اور مسافروں و ٹرانسپورٹرز کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،
حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مشکلات کے مستقل حل اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
پرامن شاہراہیں بلوچستان کی معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں، حکومت اس حوالے سے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے ایسے فیصلے کیے جائیں گے جن سے عوام اور کاروباری برادری دونوں کو سہولت میسر آئے۔حکومت بلوچستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ نقل و حمل کا نظام مزید محفوظ، مؤثر اور فعال بنایا جا سکے،

