بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
عبدالستار روڈ کوئٹہ پر واقع ایک موبائل شاپ میں بیٹری کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی اور آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ بروقت ریسپانس کی بدولت دکان کو مزید نقصان سے محفوظ بنایا گیا، جبکہ آگ کو قریبی دکانوں اور آس پاس کی کمرشل آبادی تک پھیلنے سے بھی روک دیا گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


