مشی گن :مشی گن میں امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں ترقی پسند رہنما اور سابق پبلک ہیلتھ آفیشل عبدالالسیّد (Abdul El-Sayed) نے پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ معتدل امیدوار ہیلی اسٹیونز (Haley Stevens) کو شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اب وہ نومبر میں ہونے والے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن امیدوار مائیک رادرز (Mike Rogers) کے مدمقابل ہوں گے۔
41 سالہ عبدالالسیّد نے اپنی مہم کی بنیاد "میڈیکیئر فار آل” (ہر ایک کے لیے یونیورسل ہیلتھ کیئر) کے ماڈل پر رکھی تھی۔ اس سخت مقابلے میں ان کے خلاف فنڈنگ کرنے والے گروپوں (بشمول پرو اسرائیل لابی) کی جانب سے 4 کروڑ ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی گئی، تاہم انہوں نے اس ہیوی سپینڈنگ کو شکست دیتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ عوام کی طاقت پیسے کی طاقت سے زیادہ بڑی ہے۔
اگر عبدالالسیّد نومبر کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو وہ تاریخ کے پہلے مسلم امریکی سینیٹر بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ریپبلکنز کے لیے "بہترین خبر” قرار دیا ہے، جبکہ شکست خوردہ امیدوار ہیلی اسٹیونز اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی اتحاد کے لیے عبدالالسیّد کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی سینیٹ پرائمری الیکشن: ترقی پسند رہنما عبدالالسیّد کی شاندار فتح، نومبر میں ریپبلکن امیدوار مائیک رادرز سے جوڑ پڑےگا!

