Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ، گرمی حبس کا زور ٹوٹ گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی اورحبس کا زور ٹوٹ گیا۔
    ڈیلی پاکستان کے مطابق لاہور کے علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک اور اطراف میں بارش شروع ہو گئی، گلبرگ، مسلم ٹاؤن اور سمن آباد کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ کے اطراف بارش ہوئی، جبکہ مغل پورہ، تاج پورہ، فرخ آباد اور شادی پورہ کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔واسا لاہور نے شہر میں ہونے والی حالیہ بارش کا تازہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش کی شدت مختلف رہی، جبکہ سب سے زیادہ 55.4 ملی میٹر بارش شادی پورہ میں ریکارڈ کی گئی۔
    واسا کے مطابق ہیڈ آفس گلبرگ میں 54 ملی میٹر، مغلپورہ میں 50.6 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 4 ملی میٹر اور جیل روڈ پر 6.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
    اعداد و شمار کے مطابق مناواں میں 43.2 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 36.4 ملی میٹر، تاجپورہ میں 34.8 ملی میٹر اور کاہنہ میں 19.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح فرخ آباد میں 19.8 ملی میٹر، چوک ناخدا میں 15.6 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 12.2 ملی میٹر، سگیاں میں 9.2 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 4.4 ملی میٹر، گلشن راوی میں 3.8 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
    واسا حکام کے مطابق شہر کے نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے تمام متعلقہ عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔
    شہر میں بارش کے بعد کمشنر لاہور نعمان یوسف نے تمام متعلقہ محکموں کو نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مین شاہراہوں، ذیلی سڑکوں اور نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے، جبکہ واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رہیں۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.