رپورٹس کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں بجلی گل ہو گئی، جس کی وجہ سے پورے ایئرپورٹ پر پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ یہاں تک کہ ایئرپورٹ کے بیت الخلاء میں بھی پانی نہیں تھا۔
لندن کے ’گیٹوک‘ ایئرپورٹ پر اتوار کو مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پریشانی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ پانی کی قلت تھی۔ رپورٹس کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں بجلی گل ہو گئی، جس کی وجہ سے پورے ایئرپورٹ پر پانی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ یہاں تک کہ ایئرپورٹ کے بیت الخلاء میں بھی پانی نہیں تھا۔ ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹرمینلز میں بیت الخلاء، ریسٹورنٹ اور بار بند کرنے پڑے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ مقامی واٹر کمپنی کے ساتھ مل کر جلد از جلد خدمات بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

