نواب شاہ(نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں)
نواب شاہ: تین ماہ قبل بی سیکشن تھانے کے لاک اپ میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے ارشد بھٹی کے کیس میں نامزد ملزمان کی سیشن کورٹ سے ضمانتیں مسترد ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نواب شاہ پہنچ گئی۔کارروائی کے دوران کچھ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں طیب جٹ، راؤ ندیم، اے ایس آئی عبدالستار کمبوہ اور پولیس اہلکار سلیم بروہی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران نجی افراد کی جانب سے ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ دو مرتبہ ہلڑبازی اور کشیدگی کی گئی۔

