لاہور: سینٹر پارک سے جانب قصور، گیٹ نمبر 2 کے قریب بارش کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل بارش کے باعث پھسلن والی سڑک پر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ ولد عارف (عمر تقریباً 18 سال) اور حسن ولد عارف (عمر تقریباً 16 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں سگے بھائی سٹی لاہور سے قصور جا رہے تھے۔اطلاع ملتے ہی لاہور ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نعشوں کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شرازی نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں انتہائی احتیاط سے چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پھسلن کے ب

