Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ویٹنگ امیدواروں کااپنی تقرریوں میں تاخیر اور مطالبات کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر(ڈویزنل بیوروچیف نصیر احمد لاشاری سے)

     

     

    سکھر سٹی کے  /ویٹنگ امیدواروں نے اپنی تقرریوں میں مسلسل تاخیر اور مطالبات کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم سے فوری تقرریوں کے مطالبات درج تھے۔احتجاج کے دوران امیدواروں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور آئندہ ہونے والے اجلاس میں ان کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل کر کے فوری طور پر آفر آرڈرز جاری کیے جائیں۔احتجاج کی قیادت ماجد، دور محفوظ احمد اور علی رضا سمیت دیگر ویٹنگ امیدواروں نے کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی
    ویٹنگ امیدوار انصاف کے منتظر ہیں، مگر افسوس کہ اعلیٰ حکومتی ایوانوں میں ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے مسئلے کے حل کے لیے اسپیشل کمیٹی تو تشکیل دی گئی، تاہم اس کمیٹی کے ایجنڈے میں پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی
    ویٹنگ امیدواروں کے معاملے کو شامل ہی نہیں کیا گیا، بلکہ دیگر معاملات کو ترجیح دے کر بعض افراد کو نوازا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹی بنیادی طور پر پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی
    امیدواروں کے مسائل کے حل کے لیے قائم کی گئی تھی، لیکن سکھر سٹی کے ویٹنگ امیدواروں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے گرد و نواح کے 40 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو تقرریاں دی جا چکی ہیں جبکہ سکھر سٹی کے امیدوار آج بھی اپنے حق کے منتظر ہیں، حالانکہ اس حوالے سے عدالتوں کے واضح فیصلے بھی موجود ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا، جس کے باعث اہل اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار گزشتہ کئی برسوں سے ذہنی اذیت اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں ان کے معاملے کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور عدالتی فیصلوں کے مطابق تمام ویٹنگ امیدواروں کو فوری طور پر آفر آرڈرز جاری کیے جائیں۔احتجاج کرنے والوں نے مزید کہا کہ سکھر سٹی کے منتخب عوامی نمائندے اور سیاستدان ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کے مطابق روہڑی، نیو سکھر اور دیگر علاقوں کے امیدواروں کے مسائل حل ہو چکے ہیں، جبکہ صرف سکھر سٹی کے ویٹنگ امیدوار مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں، جو ان کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔آخر میں مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سکھر سٹی کے پی ایس ٹی اورجے ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فوری ازالہ کیا جائے، عدالتی احکامات پر بلا تاخیر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام اہل امیدواروں کو تقرری کے احکامات جاری کیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ سندھ بھر میں وسیع کیا جائے گا۔

    Related Posts

    تیسرا ون ڈے، انگلینڈ نے انڈیاکوجیت کیلئے 388رنزکا ٹارگٹ دے دیا

    دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان، ایمرجنسی نافذ

    شہر کے اہم برساتی نالہ بھیڈ کے 10.25 کلومیٹر حصے کی ڈی سلیٹنگ مکمل

    مقبول خبریں

    تیسرا ون ڈے، انگلینڈ نے انڈیاکوجیت کیلئے 388رنزکا ٹارگٹ دے دیا

    دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان، ایمرجنسی نافذ

    شیخوپورہ: تھیٹر اداکارہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، عظمیٰ بخاری نے ملزم کی تصویر شیئر کردی

    ملتان سے قادرپور راں جانے والی مرکزی سڑک بدترین خستہ حالی کا شکار

    مون سون کے نئے سلسلے کی انٹری؛محکمہ موسمیات کی 24 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.