Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

      کیا پنجاب میں بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی ختم ہونے والی ہے؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد نے ہلچل مچا دی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مون سون کا نیا سلسلہ داخل: محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کی وارننگ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہواؤں کے داخلے کے بعد شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بحیرہ عرب سے آنے والی نمی والی ہوائیں مزید شدت اختیار کر رہی ہیں، جبکہ پیر کے روز سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، جس سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
    موسمیاتی تجزیے کے مطابق 18 سے 25 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 19 سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت خیبرپختونخوا اور وسطی پنجاب کے بیشتر شہروں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی 20 سے 24 جولائی کے دوران بارشوں کا سلسلہ رہے گا۔ بلوچستان کے شمالی و شمال مشرقی اضلاع اور سندھ کے کچھ حصوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کے روز مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 20 سے 23 جولائی کے دوران بڑے شہروں (اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور پشاور) کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (Urban Flooding) کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان اور بلوچستان کے برساتی نالوں میں اچانک طغیانی آنے کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
    حکام نے سیاحوں، مسافروں اور کسانوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی صورتحال کے پیشِ نظر پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ جان و مال کے نقصانات سے بچا جا سکے۔

    Related Posts

    ڈی پی او دیر بالا کا پاک افغان بارڈر کے قریب حساس چوکیوں شلتلو اور نصرت درہ کا دورہ

    نواب شاہ پریس کلب کے سال 2026 کے انتخابات، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

    فتح سچ کی ہوتی ہے،محبوب ابڑو ، عبدالحکیم گانگھرو 

    مقبول خبریں

    سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان حافظ قرآن ، سپہ سالار سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، اس ملک پر پھر بھی انگلیاں اٹھاتے ہو،علامہ طاہر اشرفی

    رکن پارلیمنٹ کوئل ملک نے استعفادیدیا

    ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    "پوائنٹ سکورنگ نہیں، اب مسائل کا حل چاہیے” اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب،

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.