Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سعودی عرب پر حملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت، مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حالیہ میزائل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے مملکت کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی براہِ راست خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں اور پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

    Pakistan strongly condemns the blatant attacks carried out against the brotherly Kingdom of Saudi Arabia last night.

    Such reprehensible actions constitute a violation of the sovereignty and territorial integrity of the Kingdom of Saudi Arabia and have the potential to further…

    — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2026


    سعودی عرب پر یہ حملہ یمن کی حوثی تحریک کی جانب سے ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چار سال سے جاری غیر رسمی جنگ بندی ٹوٹ چکی ہے۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی شہر ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں سعودی فوجی اتحاد نے ان میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ یہ حملہ مارچ 2022 کے بعد سعودی سرزمین پر حوثیوں کی جانب سے قبول کی جانے والی پہلی بڑی کارروائی ہے۔
    دریں اثنا، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے ڈپٹی مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یمن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے حوثیوں کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے دفاتر پر قبضے اور سفارتی عملے کی حراست کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    Statement by Ambassador Usman Jadoon,
    Deputy Permanent Representative of Pakistan to the UN,
    At the UN Security Council Emergency Briefing on the Situation in Middle East (Yemen)
    (13 July 2026)
    ****

    We thank ASG Khaled Khiari and acting ASG Indrika Ratwatte for their… pic.twitter.com/AzYbr4Vr01

    — Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) July 14, 2026


    پاکستانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں پائیدار امن صرف ایک ایسے سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے جس کی قیادت خود یمنی عوام کریں اور اقوامِ متحدہ اس کی سہولت کاری کرے۔ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "مذاکرات مشکل حالات میں بھی ٹھوس نتائج دے سکتے ہیں۔”
    پاکستان نے یمن میں جاری برسوں کے تنازع کے نتیجے میں ہونے والی نقل مکانی، معاشی مشکلات اور غذائی عدم تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سفیر عثمان جدون نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی سے عام شہریوں کی تکالیف میں اضافہ ہوگا اور امن کے قیام کے تمام امکانات معدوم ہو جائیں گے۔ پاکستان نے خطے میں قیامِ امن کے لیے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

    Related Posts

    لاہور سے لاپتہ اقرار الحسن کراچی کی عدالت میں پیش، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

    نیپال: دریائے بوڑھی گنڈکی میں ہولناک سیلاب ،اچانک سطح 8میٹر سےبھی بلند، متعدد مکانات اور پل بہہ گئے،

    وزیرستان سے بنوں تک آپریشن! 34 دہشتگرد جہنم واصل، صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین

    مقبول خبریں

    لاہور سے لاپتہ اقرار الحسن کراچی کی عدالت میں پیش، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

    نیپال: دریائے بوڑھی گنڈکی میں ہولناک سیلاب ،اچانک سطح 8میٹر سےبھی بلند، متعدد مکانات اور پل بہہ گئے،

    وزیرستان سے بنوں تک آپریشن! 34 دہشتگرد جہنم واصل، صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین

    دن کے وقت سستی رات کو مہنگی بجلی، صارفین شش وپنج کا شکار

    خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.