بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)

اپوزیشن نے بلوچستان حکومت سے استعفیٰ مانگ لیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ محمود خان اچکزئی راجہ ناصر عباس سردار اختر مینگل لطیف کھوسہ اور دیگر نے کہاکہپوزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر بلوچستان حکومت استعفیٰ دے۔ مصطفی نواز کھوکھرنے کہاکہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ بلوچستان میں جھتوں اور ڈیتھ سکواڈز کی حکومتی سرپرستی فوری ختم کی جائے وزیر اعظم فوٹو سیشن کیلئے کوئٹہ گئے اتنا ظرف نہیں تھا کہ شہدا کے لواحقین اور مظاہرین سے ملاقات کرتے۔ سانحہ زیارت ذمہ دار استعفیٰ دیں یا فوری طور پر ان کو برطرف کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اورسردار اختر جان مینگلنے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو ریاست سنجیدہ ہو سیاسی ڈائیلاگ مسئلے کا حل ہے ۔

