Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    منگی ڈیم حملے کے بعد فورسز کا آپریشن شعبان، مزید 13 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ:بلوچستان کے منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کے ”آپریشن شعبان“ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، جس کے بعد ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے جب کہ 5 جولائی سے جاری آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا ”آپریشن شعبان“ جاری ہے۔
    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی ہلاک کیا جا چکا ہے، آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زمینی اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد مجموعی طور پر 39 ہو گئی ہے۔

    Operation Shaban started in different parts of Balochistan by FC Balochistan and PaK Army pic.twitter.com/C2sAw6xN56

    — AA (@SilentStrikerX) July 10, 2026


    آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار زیدی کے علاقے میں دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی پسپا کردیا گیا ہے، پاک فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے ذریعے 8 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سے 6 مزید دہشت گردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، 5 جولائی سے جاری آپریشن شبعان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
    وزیراعظم، وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن شعبان کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، پاک فوج، ایف سی کے دستوں کی کارروائی کو سراہتے ہیں، سیکیورٹیہ فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں پر پوری قوم کو ناز ہے، 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
    محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پوری قوم یکجان ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    Related Posts

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    چین: جوتوں کی فیکٹری میںآتشزدگی، 28 افرادہلاک، 200 کوبچالیاگیا

    رام مندر چندہ تنازعہ: کانگریس کی ملک گیر مہم، مختلف شہروں میں پریس کانفرنس، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    چین: جوتوں کی فیکٹری میںآتشزدگی، 28 افرادہلاک، 200 کوبچالیاگیا

    رام مندر چندہ تنازعہ: کانگریس کی ملک گیر مہم، مختلف شہروں میں پریس کانفرنس، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

    بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو ریاست سنجیدہ ہو،  سیاسی ڈائیلاگ مسئلے کا حل ہے: محمود خان اچکزئی

    منگی ڈیم حملے کے بعد فورسز کا آپریشن شعبان، مزید 13 دہشت گرد ہلاک

    بلاگ

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.