بلوچستان رحمت اللہ بلوچ )
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کے بحران نے شدت اختیار کر لی ہے۔کوئٹہ آٹے کی قلت کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے،گندم کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔۔ فلور ملز ایسوسی ایشن۔۔کوئثہ شہر میں 50 کلو آٹے کا تھیلا 6 ہزار سے بڑھ کر 7 ہزار روپے تک جا پہنچا گندم کی محدود دستیابی کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے صورتحال یہی رہی تو بحران شدت اختیار کر سکتا ہے فلور ملز ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب ملک بھر میں گندم کی ترسیل یقینی بنائے تو گندم بحران کو قابو کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام علاقوں سے آٹے کی بحران پیدا ہوچکی ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آمدہ اطلاع کے مطابق آٹے کی بحران نے شدت اخیتار کی ہے بلوچستان حکومت کو چاہئے کہ آٹے کی بحران کو قابوں پانے کیلئے موثر اقدام کرے بلوچستان گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا پھر بھی آٹے کی بحران پیدا ہوئی لگتا ہے کہ گندم کو سمگلنگ کرکے بھیجا گیا یا ذخیرہ اندوزوں نے ذخیرہ کرکے رکھا تاکہ مہنگے داموں میں آٹا فروخت کیا جائے بلوچستان حکومت عوام کی سہولت کیلئے راست اقدام کرکے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرکے آٹا سستہ کرے یا کوئی متبادل طریقہ کرکے غریب عوام کو سستہ آٹا فراہم کرنے کی کوشش کرے پہلے سے تمام اشیاء خردنوش غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں حکومت چاہئے کہ عوام کو آٹے کی مہنگائی سے نجات کیلئے فوری اور موثر اقدام اٹھانی چاہئیں


