بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
عوامی حلقوں نے کی آئ جی پولیس بلوچستان سے خاران کے کافی سابقہ لیویز اور پولیس کے چاغی میں تبادلہ کے احکامات پر نظرثانی کی اپیل عوامی حلقوں نے کہا کہ خاران کے عوام اور سیاسی سماجی راہنماؤں نے وزیر داخلہ بلوچستان آئی جی پولیس ڈی آئی جی رخشان سے اپیل کی کہ خاران کے پولیس ملازمین کی تبادلہ روکا جائے کیونکہ مختصر اور قلیل تنخواہ میں دوسرے ڈسٹرک میں ڈیوٹی دینا پولیس ملازمین کے ساتھ ظلم ناانصافی کی مترادف ہے حکومت بلوچستان نے پہلے لیویز فورس کو ختم کیا جو علاقائی فورس تھی لیویز علاقہ کے تمام مسائل سے اچھی طرح تجربہ رکھنے والی فورس تھی اب ان ملازمین کو پولیس میں ضم کیا پھر اپنے علاقے سے باہر تبادلہ کرنا ناانصافی ہے عوامی حلقوں کے مطابق اہلکاروں کی کبھی نوشکی کے ملازمین کو واشک تبادلہ کیا جاتا کبھی واشک کے ملازمین کو نوشکی تعینات کیجاتی ہے خاران کے اہلکاروں کو چاغی تبالہ کرنا اہلکاروں کیلئے معاشی مسلہ بنے گا اہلکاروں کو واپس اپنے ضلع میں تعینات کیجائے آئی جی پولیس بلوچستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

