سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
پولیس نے نوجوان کو اغواء کرکے اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے والے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ گلبہار کلاں کے 16 سالہ نوجوان عمیر طاہر کو علاقہ کے 3 افراد شاہ قمر،راشد اور عبداللہ نے اغواء کر لیا اور اغواء کرنے کے بعد عمیر کو مذکورہ علاقہ میں موجود ایک حویلی میں لے گئے اور تینوں نے اس کے ساتھ باری باری بد اخلاقی کی۔پولیس نے بد اخلاقی کا شکار ہونے والے عمیر کی والدہ درخواست پر مذکورہ تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

