سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو )
شکر گڑھ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بتایا گیا ہے کہ سلمان کو شدید سر درد کی شکایت تھی اور اس کو مذکورہ ہسپتال میں ایمر جنسی میں لے جایا گیا لیکن تقریباً پونے گھنٹے تک کسی ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرس نے سلمان کو نہیں دیکھا جس کی وجہ سے اس کی حالت بگڑنا ہونا شروع ہو گئی تو وہ جان کی بازی ہار گیا۔ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان کی جان چلی جانے کے بعد ڈاکٹر اور دیکر سٹاف حرکت میں آیا۔دوسری جانب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے مطابق مریض کو ایمرجنسی میں لانے کے بعد اس کا علاج شروع کیا گیا تو وہ موت کی آغوش میں چلا گیا۔ورثاء نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فوری طور پر ایکشن لیں اور انصاف دیں۔

