*نوشہرو فیروز ( رپورٹ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )
نوشہرو فیروز: گاؤں کوڑی کے قریب کیلے کے باغ سے سوکھے پتے لینے پر شبیر رند نے زخمی کر دیا۔خبر کے مطابق گاؤں کوڑی کے رہائشی 17 سالہ نوجوان کاظم کلہوڑو نے نوشہرو فیروز پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم مال کے تاجر ہیں۔ مال کراچی بھیجنے کے لیے گاڑی میں کیلے کے پتے بچھاتے ہیں۔ اس لیے میں گاؤں کے قریب کیلے کے باغ سے کیلے کے سوکھے پتے لے رہا تھا کہ وہاں کیلے کا تاجر غلام شبیر رند آیا۔ اس نے گالی گلوچ کی، ڈانگ کے وار کیے اور ہاتھ کی انگلی کاٹ دی ہے۔ میں نے اس سلسلے میں نوشہرو فیروز میں این سی داخل کروا دی ہے۔دوسری طرف زخمی نوجوان کو نوشہرو فیروز اسپتال داخل کیا گیا۔ فرسٹ ایڈ دینے کے بعد اسے نوابشاہ ریفر کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مال بچھانے کے لیے پتے استعمال کرتے ہیں، اس نے اجازت بھی دی تھی۔ آج جب وہ گیا تو وہ اچانک بھڑک گیا اور نوجوان کو بائیں ہاتھ میں ڈانگ ماری اور اس کے بائیں ہاتھ کی انگلی کاٹ دی۔ سول اسپتال نوشہرو فیروز نے اسے نوابشاہ ریفر کر دیا ہے۔

