حیدرآباد رپورٹ دلدار علی بلال
جمعہ کے روز حیدرآباد اور کوٹری کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تمام لاشوں کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا۔ایدھی کے ترجمان کے مطابق ایک لاش اے سیکشن لطیف آباد کی حدود سے ملی، جبکہ دوسری لاش سول ہسپتال حیدرآباد سے ایدھی کے حوالے کی گئی۔ مزید دو لاشیں کوٹری تھانہ کی معرفت ایدھی کے حوالے کی گئیں۔ترجمان کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کی عمریں تقریباً 50 سے 60 سال کے درمیان تھیں۔ کافی کوششوں کے باوجود ان کی شناخت نہ ہو سکی، جس کے باعث ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے تمام لاشوں کو مقامی قبرستان میں امانتاً سپردِ خاک کردیا۔

