سیالکوٹ ،(سلیم احمد اعوان شیخو)
تنخواہ نہ ملنے پر ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر نے فاقہ کشی سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔بتایا گیا کہ گوجرانولہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جو سینٹری ورکرز بھرتی کئے گئے ہیں ان کو کئی کئی ماہ تک تنخواہ نہیں ملتی۔سینٹری ورکر ذیشان نے کئی ماہ تک تنخواہ نہ ملنے پر فاقہ کشی سے تنگ آکر خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

