Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی سورج بننے کا راستہ ہموار، چین نے بنا لیا دنیا کا سب سے بڑا میگنیٹ

      دنیا کےکروڑ پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، کس ملک میں سب سے زیادہ ملئنیر بنے ؟

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سی سی ڈی کا خود احتسابی پر زور: چکوال واقعہ کے بعد افسران کے لیے ضابطہ اخلاق سخت، ‘ڈالا کلچر’ کا خاتمہ مشن ہے، سہیل ظفر چٹھہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں سی سی ڈی افسران کے لیے منعقدہ 7 گھنٹے طویل تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ڈی میں کرپشن ناقابلِ معافی جرم ہے اور کسی افسر کو اختیارات سے تجاوز کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تربیتی سیشن کا آغاز چکوال واقعہ میں شہید ہانیہ اور دیگر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔
    ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے چکوال واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد سی سی ڈی کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھی ہیں، جس کا بوجھ پورے محکمے کو اٹھانا پڑا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چکوال واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ناصرف انصاف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔ انہوں نے سخت تنبیہ کی کہ ٹارگٹ کی درست نشاندہی کے بغیر گولی چلانا درست عمل نہیں ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/07/tweeload_c74fk5lg.mp4

    سہیل ظفر چٹھہ نے افسران کو ہدایت کی کہ سی سی ڈی میں انسانی حقوق (Human Rights) پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا گرفتار ملزم کو پینے کا صاف پانی، کھانا اور ادویات کی فراہمی ہماری قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
    ملزم کو تھانے کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ جگہ رکھنا سنگین جرم ہے اور اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ پنجاب سے "ڈالا کلچر” کے خاتمے کا کریڈٹ سی سی ڈی کو جاتا ہے۔ انہوں نے افسران کی ہمت اور دلیری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی کی محنت سے صوبے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور عوام قاتلوں، ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے خوف سے باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت نے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے، اب ہمیں اپنے عمل سے اس محبت کا جواب دینا ہے۔
    سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی میں خود احتسابی کا واضح نظام موجود ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ اپنی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی وقاص الحسن سمیت پنجاب بھر سے سی سی ڈی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    Related Posts

    کالام: سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 3 لاپتہ

    وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے پشاور پریس کلب کے کابینہ اور گورننگ باڈی کے وفد کی ملاقات

    چہروں کی تبدیلی سے کچھ بھی نہیں ہوگا نظام تبدیل کرنا ہوگا عبدالخالق جونیجو

    مقبول خبریں

    رانگو میں دینی مدرسے پر آ سمانی بجلی آن گری ،40 بچے بیہوش

    حسن خیل میں فتنہ الخواریج کا ڈرون حملہ خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی

    اولمپکس میں 128 برس بعد کرکٹ کی واپسی، مرد و خواتین کے مقابلوں میں 6-6 ٹیمیں ہوں گی شریک

    سونے کی گرتی قیمتوں کے بعد اب فی تولہ ریٹ کیا ہے؟

    دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر بس ٹرک کے تصادم میں 8 مسافروں کی موت، 20 سے زائد زخمی

    بلاگ

    روپوال گمشدگی کیس: حقیقت یا خوفناک اتفاق؟

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.