بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی حلقوں نے خضدار انتظامیہ سے شکایت کی ہے کہ بارش کے باعث سیف سٹی منصوبے کے کھودے گئے گڑھے عوام کے لیے خطرہ بن گئےخضدار میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث خضدار۔کراچی شاہراہ اللہ والا چوک کے مقام پر سیف سٹی منصوبے کے لیے کھودے گئے گڑھے پانی کے بہاؤ میں چھپ گئے، جس کے باعث شہریوں اور ٹریفک کے لیے شدید خطرات پیدا ہوگئے۔شدید بارش اور پانی کے دباؤ سے سڑک کے مختلف حصوں میں مزید گڑھے پڑ گئے، جس سے آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی عبدالحق نوتانی کی سربراہی میں پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار نذیر احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے سمیت عوام کی حفاظت کے لیے فرائض انجام دیتے رہے۔شہریوں نے مشکل صورتحال میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی بروقت موجودگی اور خدمت کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

