نوشہروفیروز ( رپورٹ – رجب علی سمون )
نوشہروفیروز کے باسیوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، چیئرمین ضلع نوشہروفیروز سہیل اختر عباسی اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے فوری اپیل عوامی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نوشہروفیروز کے اہم مقامات پر فلٹر واٹر پلانٹس کی تنصیب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، جس سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔درخواست ہے کہ درج ذیل مقامات پر فلٹر پلانٹس فوری طور پر لگائے جائیں:اللہ والا چوک ٹھارو شاہ سٹاپ سرکاری ہسپتال چوک رند موری مٹھیانی روڈ گرڈ اسٹیشن یہ ایک کارِ خیر ہے اور عوامی خدمت کا تقاضا ہے۔ امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان عوامی مسائل کے حل کے لیے اس نیک کام میں فوری دلچسپی لیں گے اور نوشہروفیروز کے شہریوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔

