رپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں شکارپور ناکہ کے قریب ایک خاتون مبینہ طور پر اپنے نومولود بچے کو نالے میں پھینک کر فرار ہوگئی، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق، شکارپور ناکہ کے قریب سے گزرنے والے افراد نے نالے میں بچے کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا بچہ نومولود تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک خاتون بچے کو نالے میں پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئی۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور خاتون کی شناخت و گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث خاتون کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے

