سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب جوڈیشل سروس کے 20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے ججز میں ذوالفقار احمد نعیم، افتخار النبی، محمد اجمل خان راجہ، عرفان احمد شیخ، انجم ممتاز ملک، گل عباس، غلام مجتبیٰ، محمد عمر، شہباز حسین، خلیل احمد خان، محمد آصف، غلام شبیر حسین، مس عنبرین قریشی، تجمل حسین، محمد آصف ، نوید اختر، مسرور انور خان، شوکت جاوید خان، حسن احمد اور محمد محسن شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ترقیاں پنجاب جوڈیشل سروس رولز 1994ء اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت پرفارمنس ایویلیوایشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ ترقی کا اطلاق متعلقہ افسران کی جانب سے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا، جبکہ ان کی باہمی سینیارٹی برقرار رہے گی۔
یہ نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کی نقول سپریم کورٹ آف پاکستان، فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ سمیت متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

