شیخوپورہ (اسامہ طفیل سے)
چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر اختر سے صحافی میاں فہیم نے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں صحت عامہ کی صورتحال، جاری منصوبوں اور ہسپتالوں کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صحافی میاں فہیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر نے اپنے محکمے کی کارکردگی اور اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے تمام طبی مراکز اور ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے لیے مفت ادویات کی سو فیصد فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں کے نظام کو مانیٹر کرنے کے لیے وہ خود سرپرائز دورے کر رہے ہیں تاکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے معیار کو بھی برقرار رکھا جا سکے۔ ڈاکٹر اختر نے مزید بتایا کہ دیہی ہیلتھ سینٹرز () اور بنیادی ہیلتھ یونٹس () کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ دور دراز کے مریضوں کو شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس مشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ میاں فہیم نے سی ای او ہیلتھ کے ان عوامی اقدامات کو سراہا اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کے تعاون کا یقین دلایا۔

