دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () کی ہدایت پر فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ایلیٹ فورس اور دیگر پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید زمان شاہ خان نے تعریفی اسناد تقسیم کیں، جبکہ ایس ڈی پی او سرکل دیر مشرف خان اور ڈسٹرکٹ کمانڈر ایلیٹ فورس خان ذادہ خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف اور حوصلہ افزائی فورس کا مورال بلند کرنے اور پیشہ ورانہ خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

