پشاور(انورزیب خان)
وزیراعلی محمد سہیل آفریدی سے پشاور پریس کلب کے کابینہ اور گورننگ باڈی کے وفد نے ملاقات کی ۔پشاور پریس کلب کے وفد نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے تاریخی اقدامات پر وزیراعلی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کا جلد سنگِ بنیاد رکھنے اور پشاور کے صحافیوں کے لیے الگ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام سے اصولی اتفا ق کیا۔محمد سہیل آفریدی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آزاد، ذمہ دارانہ اور خودمختار صحافت کے فروغ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں،بجٹ 2026-27 میں کارکن صحافیوں کو بلاسود قرضوں کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،میڈیا کالونیز کے قیام، فزیبلٹی اور ڈیزائن کے لیے 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،صوبے کے ضلعی پریس کلبوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،انفارمیشن سیکٹر میں جدت اور ترقی کے لیے 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،خیبرپختونخوا جرنلسٹس ویلفیئر انڈوومنٹ فنڈ کی مالیت 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دی گئی ہے، وزیراعلیمیڈیا اداروں کو اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کارکن صحافیوں کے واجبات اور کم از کم اجرت کی ادائیگی سے مشروط بنانے کی ہدایت کی ہے،میڈیا اداروں کی ترقی کے ساتھ کارکن صحافیوں کے بہتر حالاتِ کار اور فلاح و بہبود بھی ہماری ترجیح ہے، وزیراعلیوزیراعلی نینیو نیو پشاور ویلی سٹی میڈیا انکلیو پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے اور منصوبے پر قواعد و ضوابط کے مطابق پیش رفت کی ہدایت کی

