Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’پی آئی اے آج سے سرکاری ائیر لائن نہیں رہی ‘‘ کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن کو مل گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزارت نجکاری کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے پہلے مالی مرحلے کی تکمیل کے بعد ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے کر دیا ہے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نجکاری کمیشن نے آج پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے تحت حصص کی فروخت کے پہلے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد شیئر خریداری اور سبسکرپشن معاہدے (ایس پی ایس اے) کی تمام پیشگی شرائط پوری ہونے پر ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی سربراہی میں سرمایہ کار کنسورشیم کو منتقل کر دیا گیا ہے۔‘

    Today, #PIA officially transitions to new management under PIA Equity Ltd (a SPV of Arif Habib Consortium), marking a bold new chapter of modernization and global excellence. With a massive Rs125B equity injection, PIA is now fully capitalized and ready to modernize the airline… https://t.co/hrcGwu4QZC

    — PIA (@Official_PIA) June 29, 2026


    وزارت نجکاری کی پریس ریلیز میں اس اقدام کو حکومت کے معاشی اصلاحاتی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔
    بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد وزارت دفاع سمیت دیگر فریقوں نے کئی پیچیدہ شرائط مکمل کیں، جن میں ملکی و غیر ملکی ریگولیٹری منظوری، ٹیکس سے متعلق امور، طیاروں کی مالی معاونت کے انتظامات اور سرمایہ کار کنسورشیم کی جانب سے لین دین کے تحفظ کی فراہمی شامل تھیں۔
    وزارت نجکاری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام اقدامات نہایت کم وقت میں مکمل کیے گئے جبکہ ایئرلائن کی پروازیں، تجارتی روابط اور سروسز بلا تعطل جاری رکھی گئیں۔
    نجکاری کے لیے بولی کا عمل دسمبر 2025 میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کنسورشیم نے 180 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ اس میں سے 55 ارب روپے حکومت کو پی آئی اے سی ایل کی فروخت کے عوض ادا کیے جائیں گے جبکہ 125 ارب روپے ایئرلائن کی بہتری اور بحالی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
    وزارت نجکاری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم نے 10 ارب روپے حکومت کو ادا کر دیے ہیں جبکہ 80 ارب روپے ایئرلائن میں بطور نئی سرمایہ کاری شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد ایئرلائن کا مالی استحکام، بیڑے کی توسیع، روٹس میں اضافہ اور سروس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
    بیان میں درج ہے کہ معاہدے کے تحت دوسرا مالی مرحلہ اگلے 12 ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا، جس میں مزید 45 ارب روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

    Related Posts

    چائنا سدرن ایئر لائنز کا چھ سال بعد گوانگژو اور دہلی کے بیچ پروازوں کی بحالی کا اعلان

    بالی وڈ سینسیشن ”امیشا پٹیل “ کو صدمہ،

    شرت سکسینہ کی چھ گھنٹے طویل اسپائن سرجری

    مقبول خبریں

    چائنا سدرن ایئر لائنز کا چھ سال بعد گوانگژو اور دہلی کے بیچ پروازوں کی بحالی کا اعلان

    بالی وڈ سینسیشن ”امیشا پٹیل “ کو صدمہ،

    شرت سکسینہ کی چھ گھنٹے طویل اسپائن سرجری

    سلامتی کونسل کا سوشل میڈیا، اے آئی اور ڈرون کے دور میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی نظام جدید بنانے پر زور

    بیرون ملک سفر کرنیوالے پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان، نادرا سے کون سا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا؟

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.