سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
دو افراد نے اینٹیں مار کر نوجوان کو جان سے مار دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ چڈو کے رہائشی علی رضا کا عنصر اور مالک کے ساتھ لین دین کا جھگڑا تھا کہ علی رضا کا عنصر اور مالک کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تو مالک نے علی رضا کو اینٹیں ماریں تو وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ لے جایا گیا تو مذکورہ ہسپتال سے اس کو لاہور ریفر کر دیا گیا لیکن وہ لاہور کے میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر ابدی نیند سو گیا جبکہ معلوم ہوا ہے کہ علی رضا کی گردن کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی جس کے باعث اس کا جانبر ہونا مشکل تھا۔پولیس نے علی رضا کے چچا کے بیٹے کی درخواست پر ملزمان عنصر اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

