Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میاں چنوں تحصیل کچہری میں فائرنگ، 3 افراد زخمی، ملزمان فرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    تلمبہ سے رانا فیصل کی رپورٹ
    میاں چنوں تحصیل کچہری کے احاطے میں سخت سکیورٹی کے دعوؤں کے باوجود مسلح افراد دھاوا بولتے ہوئے اندر داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ دستیاب ویڈیو اور عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد کا جتھہ کھلے عام فائرنگ کرتا ہوا کچہری میں داخل ہوا۔ اس دوران پٹرولنگ پولیس کی کار بھی وہاں سے گزری کو مسلح افراد کو فائرنگ کرتے دیکھ کر تیزی سے نکل گئی واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں مسلح افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے کچہری کی جانب بڑھتی دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے دوران کچہری میں سکیورٹی نہ ہونے کے برابر تھی، جبکہ یہ  پولیس اہلکار موقع پر موجود نہیں  تھے ذرائع کے مطابق فائرنگ دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا نتیجہ تھی۔ ایک گروپ کا تعلق بورے والا جبکہ دوسرے کا تعلق میاں چنوں سے بتایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے بعد کچہری میں بھگدڑ مچ گئی، سائلین اور وکلا میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ کچہری اور اس کے اطراف سکیورٹی اب مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    Related Posts

    جلے ہوئے 5 ٹرانسفامرز تبدیل نہ کرنے کے خلاف شہری سراپا احتجاج

    یورپ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، جرمنی میں نیا ریکارڈ، فرانس اور برطانیہ بھی متاثر

    روہڑی کینال میں نہاتے نوجوان ڈوب گیا

    مقبول خبریں

    یورپ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، جرمنی میں نیا ریکارڈ، فرانس اور برطانیہ بھی متاثر

    میاں چنوں تحصیل کچہری میں فائرنگ، 3 افراد زخمی، ملزمان فرار

    سکیورٹی فورسزکاخاران میں آپریشن،3دہشت گرد ہلاک،اسلحہ برآمد

    مستونگ ،سرچ آپریشن،خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

    بلوچستان: زلزلے سے تباہی، 90 مکانات متاثر، 20 سے زائد افراد زخمی

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.