مٹیاری رپورٹ عامر انڑ
مٹیاری کی تحصیل نیوسعیدآباد کے قریب روہڑی کینال میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں تو نہ پہنچ سکیں لیکن بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں نبی بخش جمالی کا رہائشی 18 سالہ نوجوان محمد رحیم ولد ھارون کوری روہڑی کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افراد نے احتجاج کیا کہ اطلاع باوجود نیو سعید آباد پولیس اور انتظامیہ نہ پہنچی اور نہ ہی کوئی ریسکیو ٹیمیں پہنچ سکیں۔ نوجوان کے ورثاء اور مقامی گاؤں والے اپنے طور پر نوجوان کی تلاش کر رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک نوجوان کا سراغ نہیں مل سکا۔

