بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
آپریشن خاران، سکیورٹی فورسز کی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 3 ہلاک، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد ، تصاویر جاری سکیورٹی فورسز نے خاران میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم مسلح تنظیم کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 3 ایس ایم جیز ،2 موٹرسائیکلیں، 6 آر پی جی ۔رانڈز اور 2 ایس ٹی او ایس ڈیوائسز برآمد کر لی گئی ہیں۔ علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔

