بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ کوہلو میں 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ سبی میں زلزلے کی گہرائی 42 کلومیٹر جبکہ کوہلو میں 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کا مرکز شہر سے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جبکہ کوہلو میں زلزلے کا مرکز شہر سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

