بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک )
سینئر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے عوام کی سفر کو آسان بنانے کیلئے گنداواہ تا نوتال روڈ جو تحصیل میر پور تا نوشہرو کے وسط میں سیلاب سے متاثر ہوا تھا متاثرہ جگہوں کی بحالی کے لیے 3 ارب روپے کی خصوصی فنڈز نئی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جس کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔گنداواہ تا نوتال روڈ، 2022 کی سیلاب سے میرپور تا نوشہروں کی درمیان روڈ کافی جگہوں سے متاثر ٹوٹ پھوٹ کی شکار تھی ان متاثرہ روڈ کو عوامی آمدورفت کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 ارب روپے مختص کیے گئے۔تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹ کیلئے آسانی عوام کو سفری سہولت میسر ہو ہوسکے سینئر صوبائی وزیر کی اس اجتماعی بنیادی سہولت کیلئے دلچسپی لینے کو عوام نے سراہا ضلع جھل مگسی کے علاوہ دیگر علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں عوام کی آمدورفت اسی روڈ پر رہتی ہے

