Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا،ایران مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت، فریقین کا 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق، تنازعات کم کرنیوالا سیل بنے گا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برگن سٹاخ: سوئٹرزلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پر امریکا اور ایران میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈمیپ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
    فریقین میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے قطر اور پاکستان کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
    پاکستان اور قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے پہلے اجلاس کا اختتام سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں ہوا، جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے دو ممالک قطر اور پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔‘

    اعلامیے میں درج ہے کہ سربراہی اجلاس ایک مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوا، جبکہ ’مزید تکنیکی مذاکرات کے لیے ایک طریقہ کار کے قیام سمیت حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔‘
    اعلامیے کے مطابق ’مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر فریقین نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے، جو ثالثی کے عمل کے لیے سیاسی نگرانی فراہم کرے گی۔‘
    پاکستان اور قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں درج ہے کہ ’مرکزی مذاکرات کار باقاعدگی سے اس اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے اور جوہری امور، پابندیوں اور مفاہمتی یادداشت کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تنازعات کے حل سے متعلق ورکنگ گروپس کی قیادت کریں گے، نیز دیگر امور پر بھی کام کریں گے۔‘
    اعلامیے کے مطابق ’اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈمیپ پر اتفاق کیا ہے، جو مزید تکنیکی مذاکرات کے فوری آغاز کی بنیاد فراہم کرے گا۔‘
    ’اس کے علاوہ مفاہمتی یادداشت کے پیراگراف پانچ میں بیان کردہ مدت کے لیے فریقین کے درمیان ایک مواصلاتی رابطہ بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے اور واقعات و غلط فہمیوں سے بچا جا سکے۔‘

    Tireless Pakistani and Qatari mediation has delivered major progress to end Lebanon War. Oil and petrochem exports are waived, blockade lifted, some frozen assets released, and major reconstruction & development plan launched for Iran.

    1st real test: Lebanon deconfliction cell https://t.co/q0okD2qwSO

    — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 22, 2026


    واضح رہے کہ امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت کے پیراگراف نمبر پانچ میں درج ہے کہ اس یادداشت پر دستخط کے بعد ایران 60 دن تک بغیر کسی فیس کے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے انتظامات کرے گا، جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری خدمات کے انتظامات کے مستقبل کے حوالے سے عمان کے ساتھ مکالمہ کرے گا۔
    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے ڈی کنفلیکشن سیل (تنازع کم کرنے والا سیل) بنانے پر اتفاق کیا ہے جو ’فریقین کے درمیان، لبنان کے ساتھ اور ثالثوں کی معاونت سے قائم کیا جائے گا، تاکہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘
    اعلامیے کے مطابق تمام امور پر تکنیکی مذاکرات رواں ہفتے کے دوران برگن سٹاخ میں جاری رہیں گے، اس دوران ’ثالثی کرنے والے فریق مذاکرات کو تعمیری ماحول میں جاری رکھنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، تاکہ حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔‘

    Related Posts

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    مقبول خبریں

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.