Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفدسے اہم ملاقاتیں، قطر پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برگن سٹاک :وزیراعظم محمدشہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی برگن اسٹاک میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

    Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meeting with Vice President of the United States J.D. Vance on the sidelines of US-Iran technical level talks as a follow -up of Islamabad MoU, being held in Burgenstock, Switzerland, 21 June 2026.#PakistanForPeace pic.twitter.com/vqHHvFhXVR

    — Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 21, 2026


    امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ملاقات میں موجود تھے۔امریکی وفدکے ارکان نےوزیراعظم محمدشہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیرسےگرمجوشی سے مصافحہ کیا اورگلے بھی ملے۔
    اس موقع پرفریقین کے درمیان خوشگوارماحول میں بات چیت ہوئی اورمسکراہٹوں کاتبادلہ بھی ہوا۔
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مذاکراتی عمل کے آغاز سے قبل گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے مذاکرات ممکن ہوئے۔
    اُن کا کہنا تھا کہ اس سارے عمل کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار بھی قابلِ تحسین ہے جنھوں نے اس کے لیے انتھک محنت کی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ جب ہم واپس جائیں تو ہمارے پاس ایک معاہدے کی زبردست دستاویز ہو۔
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس سارے معاملے میں ان دونوں شخصیات کا کردار بہت شاندار رہا ہے۔

    Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir #COAS & CDF of #Pakistan meet the Iranian delegation led by Mohammad Bagher Ghalibaf and Foreign Minister Abbas Araghchi at US-Iran of Islamabad MoU being held in Burgenstock, #Switzerland#US #Iran #ISPR pic.twitter.com/hHR5whcSHD

    — Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) June 21, 2026


    قبل ازیں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وفد سے بھی ملاقات کی ہے۔اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سےملاقات میں امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مفاہمتی یادداشت کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں بلکہ خطے میں ایک ایسے مستقل امن کا قیام ہے جس سے معاشی استحکام آ سکے۔عسکری قیادت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی غیر ضروری کشیدگی کے خلاف ہے اور اپنی خارجہ پالیسی کے مطابق تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہے۔

    Qatar Announces Launch of Lake Lucerne Summit, First High-Level Committee Meeting with Participation of US, Iran, Pakistan

    Doha | June 21, 2026

    The State of Qatar announces, in its capacity as a mediator, the launch of the Lake Lucerne Summit and the first meeting of a… pic.twitter.com/Dy99n6Owi1

    — Ministry of Foreign Affairs – Qatar (@MofaQatar_EN) June 21, 2026


    پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی ریزورٹ برگن سٹاخ میں شروع ہو گئے ہیں۔قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کی اعلی سطح کی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر یہ اُمید کرتا ہے کہ اس مذاکراتی عمل کے آغاز سے مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے تمام نکات پر جامع اور مستقل معاہدہ طے پا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خصوصی تکنیکی ماہرین پر مشتمل گروپ تشکیل دیے گئے ہیں جو مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر بات چیت کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کے لیے فالو اپ گروپ بھی تشکیل دیے گئے ہیں جو حتمی معاہدے تک پہنچنے کے تمام عمل کی نگرانی کریں گے۔
    قطری وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر اور پاکستانی ثالث دونوں فریقوں کو مذاکرات کے لیے ایک مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔ کیونکہ بات چیت اور سفارتکاری ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہے۔
    قطری وزارتِ خارجہ کے بیان میں مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔

    Related Posts

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    مقبول خبریں

      سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

    ضلع قلات شام 10بجے سے صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا

    وباش نوجوان کی تیرہ سالہ لڑکی کے ساتھ بداخلاقی،ملزم گرفتار

    دریائے چناب میں بھارت کی طرف بگلیہار ڈیم سے 3 روز بعد دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

    قاضی احمد کے قریب پولیس مقابلہ، اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.