قصور( بیورو چیف سلطان فریدکی رپورٹ)
02 کروڑ مالیت کا 206 گرام سونا چھیننے کی واردات کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا،اکرام ز رگر اپنے بیٹے اور ہم زلف سمیت پکڑاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں چونیاں کے رہائشی اکرام زرگر نے 15 پر 206 گرام سونا مالیتی 02 کروڑ روپے چھیننے کی اطلاع دی ۔ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے بڑی واردات کا نوٹس لیتے ایس ایچ او چھانگا مانگا سمیت 03 دیگر ایس ایچ اوز کو روانہ کیا ۔پولیس ٹیم نے جدید اور پیشہ وارانہ مہارت سے 24 گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں جھوٹی واردات سے پردہ اٹھا کر بے نقاب کر دیا ۔اکرام زرگر نے لوگوں کی 70 لاکھ روپے کی رقم ادا کرنی تھی اور لوگوں کا سونا بھی ہڑپ کرنا چاہتا تھا ۔چھانگا مانگا جنگل میں بیٹے عمران اور ہم زلف نے 206 تولہ سونا چھیننے کا ڈرامہ کیا جبکہ اکرام زرگر پولیس کے آنے پر واویلا کرنے لگا ۔مدعی مقدمہ اکرام زرگر نے جائے وقوعہ پر دل کے دورے کا ڈرامہ بھی رچایا جس کو پولیس ہسپتال لیجا کر علاج معالجہ کراتی رہی ۔ ۔تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے اکرام زرگر کو بیٹے اور ہم زلف گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان نے 2 کروڑ مالیت کی جھوٹی واردات بے نقاب کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

