زیورچ :سوئٹزرلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے مابین شیڈول مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں تاہم سوئس حکام ان مذاکرات کے لیے اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
سوئٹزرلینڈ کے وفاقی محکمہ برائے اُمور خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برگن شٹاخ میں اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں تاہم فی الحال اس سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں۔
اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے بھحی تصدیق کی تھی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے جمعے کو سوئٹزرلینڈ نہیں جائیں گے تاہم اُن کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مزید تفصیلات ملنے پر ہی کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جمعرات کی شام صحافیوں کو بتایا کہ جیسا کہ ’نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ تکنیکی مذاکرات کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور امریکی وفد کو جلد از جلد روانہ ہونے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاہم ان مذاکرات کے آپریشنل اور لاجسٹک معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ لہذا انھی وجوہات کی بنا پر نائب صدر جمعے کو سوئٹزر لینڈ نہیں جا سکیں گے۔‘

